حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے کی کوششوں سے اس ملک کی وزارت ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے ساتھ سائنسی اور تعلیمی تعاون سے متعلق تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
افغانستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے اور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے درمیان سائنسی اور تعلیمی تعاون کے سلسلے میں افغانستان میں جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبدالحمید ثابت اور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹیشن اور شہری ہوابازی کے سربراہ مولوی محمد موسی غزنوی کی موجودگی میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
اس تعاون کی یادداشت پر دستخط کا مقصد یہ تھا کہ افغانستان میں جامعۃ المصطفیٰ میں بیچلرز اور ماسٹرز کی تعلیم اور قلیل مدتی کورسز کی تعلیم کے ذریعے وزارت ٹرانسپورٹ کے ملازمین کی استعداد کو بہتر بنایا جائے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے، اور جامعۃ المصطفی کے طلاب کو اس وزارت میں ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے۔
دایداشت پر دستخط کے بعد مولوی محمد موسیٰ غزنوی نے جامعۃ المصطفی افغانستان کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔